مہمند: معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

مہمند ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ہلال احمر پاکستان مہمند برانچ اور تنظیم بحالی معذوران نے معذوروں کا عالمی دن منایا۔ اس حوالے  ہیڈکوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوا جس میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ دیگر محکموں والوں نے بھی شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مہمند جناب یاسر حسن کے علاؤہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شکیل احمد، ڈی ایس پی لیاقت علی خان، ہلال احمر مہمند کے ڈسٹرکٹ سیکٹری امجد علی اور تنظیم بحالی معذوران کے صدر نور اللہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں ڈی سی مہمند نے  ہلال احمر اور تنظیم بحالی معذوران کا شکریہ ادا کیا اور معذوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد خاص صلاحیت کے حامل لوگ ہوتے جنہوں نے ہر فیلڈ میں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پ معذوروں کے مابین سائیکل ریس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے معذوروں میں گرم کپڑے اور ٹرافیاں تقسیم کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket