ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا عبدالناصر اور ڈپٹی کمشنر مہمند ڈاکٹر اہتشام الحق کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کیطرف سےمہمند سب جیل غلنئ میں 3 دن سے جاری سپورٹس فیسٹیول کی ایک پروقاراختتامی تقریب کا انعقاد ہوا تھا۔جس میں کرکٹ ،والی بال، بیڈمنٹن، کریم بورڈاور لڈو جیسی کھیلوں کا اہتمام ہوا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سجاد آفریدی تھے۔ تقریب سے خطاب کے دوران مہمان خصوصی نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی کوششوں کو سراہا۔ اور قیدیوں کو بھی مثبت معاشرتی زندگی گزارنے پر زور دیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے أٓئندہ بھی اسطرح سرگرمیوں کی انعقاد کا وعدہ کیا۔ اور تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس سامان اور انعامات بھی تقسیم کئے۔