تقریب میں ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خوا، امریکن قونصل جنرل شانتی مور سمیت ایران و امریکہ قونصلیٹ جنرلز کے عملہ نےشرکت کی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس کے لان میں پودا لگا کر مہم کا باضابطہ اجراء کردیا۔ ایرانی قونصل جنرل اور امریکن قونصل جنرل نے بھی گورنر ہاؤس کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت الگ الگ پودے لگائے ۔قریب میں ایران و امریکہ کے قونصل جنرلز کو گورنر ہاؤس میں لگائے گئے تاریخی درختوں، پھلدار و موسمیاتی پودوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جنگلات کا فروغ اور تحفظ ناگزیر یے۔ موسمیاتی تبدیلی کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے درخت لگانے کی اہمیت اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب نے مشترکہ کوششوں سرسبز خیبر پختونخوا یقینی بنانا ہو گا۔ماحولیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج بن چکی ہے۔ درخت لگانا ماحولیاتی تحفظ کی طرف ایک مضبوط قدم ہے۔
