وزیر اعلی ہاوس میں ضم اضلاع کے بچیوں کو ماہانہ وظائف کے اجراء کی تقریب

وزیر اعلی ہاوس میں ضم اضلاع کے بچیوں کو ماہانہ وظائف کے اجراء کی تقریب

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور تقریب کے مہمان کے خصوصی۔ گرلز اسٹائیپنڈ پروگرام کے تحت ضم اضلاع کی چھٹی سے بارہوں کلاس تک کی بچیوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے وظائف فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ضم اضلاع کی بچیوں کو ماہانہ وظائف کی فراہمی کے پروگرام پر مجموعی طور پر 1.14 ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس لاگت کا 82 فیصد حصہ خیبر پختونخوا حکومت جبکہ باقی 18 فیصد ورلڈ فوڈ پروگرام فراہم کر رہا ہے۔ پروگرام کے تحت ضم اضلاع کے 514 گرلز سکولوں کی 30 ہزار بچیوں کو وظائف فراہم کئے جا رہے ہیں۔ یہ وظائف سکولوں میں بچیوں کی کم سے کم 70 فیصد حاضری سے مشروط ہے۔

وزیر اعلی علی امن گنڈاپور کا تقریب سے خطاب۔ ان وظائف کا بنیادی مقصد ضم اضلاع میں بچیوں کی داخلوں کی شرح میں اضافہ کرنا اور ڈراپ آوٹ کی شرح کو کم کرنا ہے۔ یہ پروگرام شروع کرنے سے ضم اضلاع کے گرلز سکولوں میں بچیوں کی انرولمنٹ میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔  بانی چئیرمین کے وژن کے مطابق پسماندہ طبقوں اور علاقوں کو آگے لانے پر کام کر رہے ہیں۔ ضم اضلاع کے لوگوں نے بہت ذیادہ قربانیاں دی ہیں اور مشکلات برداشت کی ہیں۔ اس لئے ضم اضلاع کے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ بچیوں کی تعلیم ہماری چند اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔

تعلیم یافتہ بچیاں تعلیم یافتہ قوم کی ضمانت ہیں جو تعلیم اور شعور ماں کی گود سے ملتی ہے وہ کسی ادارے میں نہیں ملتی۔ بچیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں، ان کے بارے میں معاشرتی رویوں میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ والدیں اپنی بچیوں کی تعلیم وتربیت کے سلسلے میں اسلامی تعلیمات پر عمل کریں۔ ہماری بچیوں میں بہت ذیادہ صلاحیتیں موجود ہیں، انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔  ہم تمام شعبوں میں بچیوں کو برابر کے مواقع فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ ضم اضلاع کی بچیوں کو وظائف کی فراہمی میں تعاون پر ورلڈ فوڈ پروگرام کے مشکور ہیں۔ امید ہے ورلڈ فوڈ پروگرام اور صوبائی حکومت کے درمیان تعاون کا یہ سلسلہ مزید بہتر انداز میں جاری رہے گا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket