نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر

نیشنل جونیئر بوائز انڈر15 اور کے پی بوائز انڈر17 اور انڈر19 جونیئر سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی. گزشتہ روز چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے قمرزمان سکواش کمپلیکس میں منعقد ہوئے اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ داﺅد خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سکواش لیجنڈ قمرزمان‘چیف آرگنائزر و چیف ریفری و کوچ منورزمان‘ ایسوسی ایٹ سیکرٹری سجاد خلیل‘ڈائریکٹر اکیڈمی پاکستان سکواش فیڈریشن ائر کموڈور(ر) عرفان اصغر‘ ایگزیکٹو ممبر شیر بہاردر‘ فضل خلیل‘اسد خان‘ کوچز امجد خان‘ امان اللہ خن ‘فضل محمود اور دیگر آفیشلز موجود تھے‘ انڈر15 کے فائنل مقابلوں میں پی اے ایف کے احمد ریان اور یحییٰ اسد کے درمیان بہترین مقابلہ ہوا جس میں احمد ریان نے تین صفر سے کامیابی اپنے نام کی‘ انڈر17 کے فائنل میں پی اے ایف کے ابراہیم زیب اورکے پی کے عبید اللہ نے اچھا کھیل پیش کیا جس میں پی اے ایف کے ابراہیم زیب نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی‘ انڈر19 کے فائنل میں پنجاب کے حکمت یار خان اور کے پی کے ایم اذان خلیل نے بہترین کھیل پیش کیا تاہم پنجاب کے حکمت یار خان نے تین ایک سے ٹرافی جیت لی آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے‘ سکواش لیجنڈ قمرزمان اور سیکرٹری لوکل کونسل گورنمنٹ داﺅد خان نے کہا کہ بہترین مقابلے منعقد کئے گئے جس کا مقصد جونیئر کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں امید ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ہمارے یہی جونیئر کھلاڑی دنیا بھر میں ملک و قوم کانام روشن کریںگے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket