Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, June 24, 2025

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں فالج کے جدید علاج میں نئی تاریخ رقم

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں فالج کے جدید علاج میں پیشرفت

پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال (KTH) میں فالج کے جدید علاج میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد کے مطابق ہسپتال میں پہلا تھرومبولائسز کیس کامیابی سے مکمل کیا گیا، جس سے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی۔ 65 سالہ خاتون کو الٹپلیز انجکشن لگانے کے بعد صرف 30 منٹ میں ریلیف فراہم کر دیا گیا، اور وہ اب خطرے سے باہر ہیں۔

ڈاکٹر عرفان خٹک نے فالج کے مریضوں کے بروقت علاج کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی 3 گھنٹے انتہائی اہم ہوتے ہیں، اس دوران مریض کو فوری طور پر اسپتال پہنچانے سے علاج کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر سجاد داورڈ نے مزید بتایا کہ اب تھرومبولائسز کی سہولت صحت کارڈ پلس کے تحت دستیاب ہوگی، جبکہ ہسپتال میں 24/7 اسٹروک یونٹ کے قیام کی تیاریاں بھی جاری ہیں تاکہ مریضوں کو جدید علاج فراہم کیا جا سکے۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں فالج کے جدید علاج میں نئی تاریخ رقم

Shopping Basket