یوم شہداء 4 اگست کے حوالے سے پولیس اسٹیشن سرڈھیری میں ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرڈھیری گل ولی خان، ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری مسعود خان اور دیگر پولیس اہلکاران سمیت مدرسے کے طلباء نے شرکت کی۔ختم القرآن پاک میں شہداء پولیس خیبر ...
ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی کلو اضافہ
ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔یکم اگست سے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 26 روپے 90 پیسے اضافہ ہوگا۔ایل پی جی کی فی کلو قمیت 236 روپے 99 پیسے مقررہوگئی ۔
انٹربینک میں ڈالر سستا، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے ہو گئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔ اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 78 ہزار 971 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ایبٹ آباد پولیس نے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان ، ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل ، ڈی ایف او طارق علی شاہ نے پولیس ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد میں پودے لگائے ۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب کا کہنا تھا ...
امریکی قونصل جنرل کا پی ڈی ایم اے دفتر کادورہ
امریکی قونصل جنرل شانتے مورے نے آج پی ڈی ایم اے (پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی)، خیبر پختونخوا کے دفتر کا دورہ کیا۔ جہاں پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان، ڈائریکٹر ریہبلیٹِشن ساجد عمران، ڈائریکٹر ڈی ار ایم سید نواب اور دیگراعلی افسران ...
ضلع کرم: دو قبائل کےتنازعے میں فریقین کے درمیان امن معاہدہ کامیاب
ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازعے پر جرگے کے بعد فریقین کے درمیان امن معاہدہ کامیاب ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کے مطابق فریقین نے 2 ماہ کیلئے عارضی فائربندی کے معاہدے پر بھی دستخط کردے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع کرم میں دونوں قبائل ...
چار اگست تک بارشوں کاامکان
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں 4 آگست تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ای ایم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر ، اسلام آباد ، پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ اور بلو چستان میں تیز ...
صو بے کے 12 اضلاع کو جدید فورک لفٹرز گاڑیاں حوالہ
آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک پُر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں صوبے کے تمام ضم اور دیگر اضلاع میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے 12 عدد جدید فورک لفٹرز گاڑیاں حوالہ کی گئیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے ا ...
کے پی حکومت کا پولیس ایکٹ2017میں ترمیم کا فیصلہ
خیبرپختونخواہ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی بھرتیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ دستاویز اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی بھرتی کیلئے 50فیصد کوٹہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبلز کیلئے مختص ہوگا۔دستاویز 25 فیصد کوٹے پر گریجویٹ کانسٹیبلز و ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ س ...
پشاور: ٹریفک لائسنس برانچ میں اے ٹی ایم مشین لگانے کا فیصلہ
سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے تعاون سے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار میں قائم لائسنس برانچ میں اے ٹی ایم مشین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر سعود خان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی انتظامیہ نے ایم ...








