ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہئیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔  انکا کہنا ہے کہ فوج نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اس معاملے پر من گھڑت اور بے بنیاد ...

عمران خان کا جمعے کو لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

عمران خان کا جمعے کو لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ یہ لانگ مارچ لاہور کے لبرٹی چوک سے شروع ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’(ہم) جمعے کو لانگ مارچ شروع کر رہے ہیں۔ 11 بجے لبرٹی ...

اورکزئی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

اورکزئی:لوئر اورکزئی خواہ ستوری خیل میں اورکزئی سکاوٹس 233 ونگ کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا. ٹورنامنٹ کا فائنل میچ خواہ ستوری خیل اور اتمانخیل کے درمیان کھیلا گیا فائنل کا مہمان خصوصی 233 ونگ کے کمانڈر کرنل ...

چترال: فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال : تریچ میربیک پیکرکلب نے معروف عالم دین مولاناحمادالدین کی سربراہی میں پھستی میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیاجس میں میڈیکل ٹیم نے 150 مختلف امراض میں مبتلامریضوں کامفت معائنہ کیااورفری ادویات بھی دیں ۔ کیمپ میں 83خاندانوں کووینٹرپیکچ دیئے  گئے ...

شمالی وزیرستان میں پولیو ویکسینیشن کا کامیاب آغاز

میرانشاہ : ملک بھر کی طرح ضلع شمالی وزیرستان میں بھی پولیو مہم کا افتتاحی روز سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیساتھ احتتام پذیر ہواضلعی پولیس سربراہ فرحان خان نے سیکورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کی۔ 1800 سے زائد پولیس کے افسران وجوان سیکورٹی ڈیوٹی س ...

لکی مروت:سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ

لکی مروت:سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ میانوالی روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے  فائرنگ اور دستی بم سے حملہ  کیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے میں  گاڑی الٹنے سے 7 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں۔ زخمی ہونے والے ایک ...

علی وزیر دہشت گردی کے مقدمے میں بری

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت تمام ملزمان کو دہشت گردی کے مقدمے میں بری کر دیا ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 12 ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ف ...

خیبر پختونخوا :ڈینگی سے ایک اور شخص جانبحق

پشاور: ڈینگی سے ایک اور متاثرہ مریض جاں بحق  جس سے اب تک  جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 223کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اورصوبہ بھر میں رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 16847 ہوگئی  جبکہ پ 15463  متاثرہ افراد صحت یاب ہوئ ...

خیبرپختونخوا کے 28 اضلاع میں پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا روز

خیبرپختونخوا کے 28 اضلاع میں پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم  کا آج دوسرا روز ہے۔ 17 اضلاع میں مکمل طور پر جبکہ 11 اضلاع کے کچھ علاقوں میں پولیو مہم چلائی جائیگی مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 44 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائی جائے گی۔ سیکرٹر ...

پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں واٹس ایپ سروس ڈاؤن

پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں واٹس ایپ سروس میں خلل آیا ہے۔ جن ملکوں میں واٹس ایپ سروس میں خلل پیدا ہوا ہے ان میں پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان ، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ممالک شامل ہیں۔ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ منگل کو دنیا بھر کے صارفین کے لیے ...