خیبر پختون خواہ کے ضلع چارسدہ میں سالوں پرانی تاریخی مقام جو “نیموڑے بابا’ کے نام سے مشہور ہے آج کل سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا۔
اتمان زئی چارسدہ کا علاقہ جو مین اتمانزئی بازار سے مغرب کی طرف چار کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے آج کل مقامی لوگوں کی سیر و تفریح کے لئے بہت مشہور ہے۔ ہرے بھرے کھیتوں سے گزرتے ہوئے دریائے جیندی کی کنارے واقع اس تاریخی جگہ کا نام نیموڑے بابا ہے، جہاں پر ایک ولی اللہ کا مزار بھی ہے۔ اس مزار کی زیارت کرنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ پیر سید بہاؤالدین (رح) جو نیموڑے بابا کے نام سے مشہور ہے، کا اپنا شجرہ مبارک حضرت محمد ص سے جا ملتا ہے اور ان کی پوری تاریخ موجود ہے۔ آپ برصغیر کے عظیم مجاہد حضرت فضل واحد آف ترنگزئی المعروف لکڑو باباجی صاحب (مہمند ایجنسی) کے دادا بھی ہیں۔ مزار کافی اونچائی پر ہے جن کو پہنچے کے لئے تقریبا 77 سیڑھیاں بنی ہیں. یہاں کے لوگوں میں تعلیم کے رجحانات بہت زیادہ ہیں انتہائی مہمان دوست اور شفیق لوگ ہیں ہر پیشہ سے تعلق رکھنے والے موجود ہیں جن میں صحافی, وکیل , اساتذہ, انجینیئر اور پاکستان آرمی کے بڑے بڑے آفیسر اس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ علاقے کے زیادہ تر لوگ زراعت کے پیشہ سے وابستہ ہیں۔ اس چھوٹے سے گاؤں میں صدیوں پرانی جنگل بھی ہے جن کا رقبہ تقریبا 53 ایکڑ ہے یہ دریائے جیندی کے کنارے اور نیموڑے بابا مزار کے دامن میں واقع ہے. موسم بہار میں ہر قسم کے پرندے اور درختوں کے سبز پتے اس جنگل کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں زیادہ تر سیاح مقامی علاقوں سے یہاں پر آتے ہیں۔ جمعہ ہفتہ اور اتوار کے دن یہاں پر لوگوں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے لوگ اپنے فیملی اپنے دوستوں کے ساتھ یہاں پر اس مزار کے دامن میں بیٹھ کر اپنے لئے کھانے کا انتظآم کرتے ہیں اور ساتھ میں ہوا کے تازہ جونکھوں اور پرندوں کی آوازوں سے مزہ لیتے ہیں۔ رباب منگی کی ساتھ سادہ موسیقی کا پروگرام اور پشتون شعراء کا پروگرام مزار سے کافی دور جیندے دریاب کے کنارے اکثر اوقات ہوتا ہے جن کا اپنا ایک مزہ ہوتا ہے۔ یہاں پر چکر لگانے کے حوالے سے میں آپ کو کچھ ہدایات دیتا ہوں وہ ضرور نوٹ کریں. یہاں پر اگر آنا ہے تو اپنے ساتھ خوراک کی چیزیں ضرور لائیں کیونکہ یہاں اپ کو صرف پکوڑے ,بسکٹ اور کولڈ ڈرنکس ہی مقامی چھوٹے دوکانوں سے ملیں گے اور کچھ نہیں. لڑکوں اور لڑکیوں کی کسی بھی قسم کی بے ہودہ حرکت پر یہاں کی انتظامیہ بہت سخت ایکشن لیتی ہے اس لئے احتیاط کریں۔ اپ اگر دور سے آرہے ہیں آور کھانے کی بندوست یہاں کرنی ہے تو تمام چیزیں اتمان زئی بازار سے خریدیں اور یہاں کسی بھی گھر سے شناختی کارڈ پر برتن مفت حاصل کریں۔ یاد رکھیں یہاں پر بازار تک کا چنگ چی کرایہ پندرہ روپے ہے اس سے زیادہ ہرگز ادا نا کریں۔ چارسدہ مین بازار سے یہاں تک پہنچنے میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہے اور تقریبا بیس منٹ کا فاصلہ ہے۔ روڈ بہت اچھا نہیں ہے پر برا بھی نہیں ہے گزارہ کرتا ہے آپ کسی بھی گاڑی سے آسکتے ہیں۔ اگر اپ کو کوئی مسئلہ ہے تو فورا مقامی پولیس کے ساتھ 115 پر رابطہ کریں۔ کمیٹی کے ارکان یہاں کے معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ان میں سے کئی نام درج ذیل ہیں اپ بوقت ضرورت ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔