Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, August 30, 2025

شمالی وزیرستان:  14 اگست اور  معرکہ حق کی تقریب جوش و جذبے سے منائی گئی

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقے اور تحصیلوں میں جشن آزادی چودہ اگست اور فتح معرکہ حق تقریبات جوش و جذبے سے منائی گئی۔ صدر مقام میرانشاہ   پر پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوئی۔ جشن آزادی 14 اگست اور فتح معرکہ حق کے حوالے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں شاندار اور پرجوش تقریبات کے ساتھ میرانشاہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سب ڈویژن رزمک، سب ڈویژن میرعلی اور سب ڈویژن میرانشاہ میں رنگا رنگ تقریبات کئے گئے۔ صدر مقام میرانشاہ گولڈن ایرو سکول میں قومی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریبات میں ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد، قبائلی مشران، علماء کرام، طلباء اعلی سول افسران کے ساتھ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ قومی ترانہ بجایا گیا اور وطن کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ وطن عزیز قیام اور آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا گیا اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریبات کے اختتام   جوش انداز میں حب الوطنی کے نعرے بلند کئے۔ شمالی وزیرستان بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات جوشوجذبے سے جاری ہیں۔

شمالی وزیرستان:  14 اگست اور  معرکہ حق کی تقریب جوش و جذبے سے منائی گئی

Shopping Basket