شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کے علاقے شمعزان کوٹ درازندہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کا افتتاح کردیا گیا۔
ونگ کمانڈر شمعزان کوٹ درازندہ نے ایم پی سی ایل کے تعاون کے ساتھ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت شمعزان کوٹ درازندہ میں تعمیر شدہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کا افتتاح کیا جس کی تزئین و آرائش میں چھ کلاس رومز کی تعمیر اور الیکٹرک وائرنگ کا کام بھی شامل تھا۔اس کے ساتھ ساتھ سکول میں طلبہ کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے مزید سہولیات بھی میسر کی گئیں ۔
اس موقع پر ونگ کمانڈر نے مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ایم پی سی ایل کے تعاون کے ساتھ شمالی وزیرستان کے تمام پبلک سیکٹرز بالخصوص صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہتری کیلئے مسلسل کوشاں ہیں جو کہ اس علاقے میں امن اور خوشحالی کا باعث بنیں گے۔ انشاءاللہ
مقامی ملک و مشران نے علاقے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے قیام پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے شمالی وزیرستان میں امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی کام کرنے کے کردار کو سراہا ۔