اوگی تناول سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں منصورشہیدشمدھڑہ نے شیرازبٹالین کلب کوشکست دیکرٹائٹل اپنے نام کرلیا. شیرگڑھ گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی وائس چیرمین وی سی شیرگڑھ سید لال بادشاہ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،اس موقع پرخطاب میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دنوں میں ہرٹورنامنٹ کیلئے لوگ مہمان خصوصی بننے کیلئے ایک دوسرے سے آگے دوڑتے ہیں اور جنازوں کیلئے پہلی صف میں کھڑا ہونے کامقابلہ ہوتاہے لیکن جب الیکشن گزرجائیں تو موسمی پرندوں پرپھرسرے سے پتہ نہیں چلتا،اج اس بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اورٹرافیاں دینے کیلئے کوئی مہمان خصوصی کے طور پربھی نہیں آیا ،جسکی وجہ ہمیں ٹرافیاں دینی پڑی ہیں،انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ ہم اپنی ٹیموں کھلاڑیوں کی سرپرستی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے تاکہ یہ کھلاڑی اپنے کھیل سے تماشائیوں کو محظوظ کرنے کیساتھ ساتھ اپنے علاقہ کانام بھی روشن کرسکیں۔
