پشاور میں بغیر اجازت کھالیں اکٹھا کرنے پر پابندی عائد

ضلعی انتظامیہ سے NOC لینا لازمی قرار، عیدالاضحٰی صفائی اور آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لئے حکمت عملی وضع، ڈپٹی کمشنرز کی چھٹیاں منسوخ، اسسٹنٹ کمشنرز،ٹی ایم ایز اور زونل منیجرز صفائی آپریشن کی نگرانی کرینگے، صفائی آپریشن کے لئے بلدیاتی نمائندوں کو بھی مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ، عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز صفائی عملہ 14 گھنٹے فیلڈ میں موجود رہے گا، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے دفاتر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات،غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خاتمے، مویشی منڈی کے قریب ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے اور مویشی بیوپاری کے تحفظ کے لئے ٹریفک پولیس اور پولیس موبائل کی موجودگی کے احکامات جاری عیدالاضحٰی کے موقع پر سبزی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو صبح سویرے منڈیوں میں موجود رہنے اور اپنی نگرانی میں سبزیوں کے ریٹ مقرر کرنے کا فیصلہ،ٹماٹر اور پیاز ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کی روک تھام کے لئے کل سے ٹیمیں مسافر اڈوں اور داخلی اور خارجی مقامات پر موجود رہنگے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے روٹ پرمٹ منسوخ اور ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، صفائی اور آلائشوں کو گلی کوچوں میں پھینکنے کے بجائے مخصوص کردہ پوائنٹس تک پہنچانے کے لیے بھرپور عوامی آگاہی مہم شروع کرنے اور نماز جمعہ کے خطبوں میں علمائے کرام کے ذریعے عوام کو آگاہی دینے کا فیصلہ   سیاحتی مقامات پر پولیس اہلکاروں اور ریسکیو 1122 کے اہلکار تعینات کرنے اور کشتیوں میں اوور لوڈنگ پر پابندی عائد کرنے جبکہ کشتیوں اور تفریحی پارکوں کے جھولوں کے فٹنس چیک کرنے کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔اس سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز، مئیر پشاور، تحصیل بلدیاتی نمائندوں ڈبلیو ایس ایس پی حکام، ٹی ایم ایز اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلوں پر فوری عمل درآمد کے لئے آج ہی اجلاس منعقد کرنے اور کل سے یومیہ رپورٹ براہ راست کمشنر پشاور ڈویژن کو ارسال کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket