ریسکیو چارسدہ کی جانب سے الزبتھ رانی کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز ترنگزئی چارسدہ کے طلباء کے لیے ایک روزہ بیسک لائف سپورٹ (BLS) ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد خلیل کی ہدایت پر اس تربیتی سیشن میں طلباء کو فرسٹ ایڈ اور ایمرجنسی ہینڈلنگ کی بنیادی مہارتوں کی عملی تربیت دی گئی۔ اس ٹریننگ میں ہنگامی صورتحال میں خون کے بہاؤ کو روکنے کے طریقے، گلے میں کسی چیز کے پھنسنے کی صورت میں فوری اقدامات، ہڈی ٹوٹنے اور بجلی کے جھٹکے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد، دل کا دورہ پڑنے پر فوری مدد (CPR) فراہم کرنے کی مہارت کے بارے میں طلباء کو سکھایا گیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلباء کو فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر تیار کرنا تھا تاکہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری اور مؤثر طریقے سے مدد فراہم کر سکیں۔
