اورکزئی: ضلعی پولیس سربراہ کی زیرصدارت اورکزئی مشران کے ساتھ گر ینڈ جرگہ

ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی نذیرخان(PSP) کا عوامی رابطہ مہم اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے سلسلے میں لوئر اور سنٹرل اورکزئی کے مشران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔ موجودہ علاقائی صورتحال اور امن وامان کے قیام کیلئے سماج دشمن عناصر کے خلاف ایک ساتھ کھڑا رہنے کا عزم۔جرائم کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر بھی اتفاق۔منشیات سے پاک معاشرہ ہماری اولین فرائض میں شامل ہے، عوام الناس کے تعاون سے معاشرے کو منشیات جیسے ناسور اور ہر قسم کے جرائم سے ملکر ختم کرینگے۔ ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی نذیر خان(PSP) کی زیرصدارت کلایہ ہیڈکوارٹر جرگہ ہال میں لوئر اور سنٹرل اورکزئی کےمشران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علاقہ مشران نے ڈی پی او اورکزئی کو خوش آمدید کہا اور روایتی پگڑی پہنادی۔ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ اورکزئی کی سرزمین پر امن وآمان کے صورتحال کو ہر گز خراب نہیں ہونے دینگے۔عوام کے جان ومال کی تخفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی لت میں مبتلا کر کے انہیں علم کے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں ۔ اس سلسلے میں مشران علاقہ ، علمائے کرام اور عوام اپنا کردار ادا کریں اور پولیس کے شانہ بشانہ کام کرکے منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے میں کردار ادا کریں۔ جبکہ اس کے حوالے سے اپر اورکزئی کے مشران کے ساتھ بھی میٹنگ ہوگی۔ جس میں علاقے کے مسائل سے آگاہی حاصل کی جائے گی۔ مشران  علاقہ نے منشیات و دیگر جرائم  کے خلاف پولیس کے شانہ بشانہ کام کرنے کا یقین دہانی کراتے ہوئے ڈی پی او اورکزئی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ میٹنگ اختتام پذیر ہوکر ملک و قوم کی سلامتی اور بقاء کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket