قبائلی ضلع اورکزئی میں پہلی بار ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر کے تعاون سے خصوصی افراد کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر سلیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نعمت اللہ کنڈی سوشل ویلفیئر آفیسر مبشر سمیت کثیرتعداد خصوصی افراد نے شرکت کی اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نعمت اللہ کنڈی و دیگر کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی جانب سے ملک کی آزادی کا جشن منانااور تقریب کا انعقاد کرنا انتہائی خوشی کا لمحہ ہے یہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے وطن کیلئے ان خصوصی افراد کا جذبہ قابل دید ہے ہمارا عہد کہ خصوصی افراد کو ہر قسم کا تعاون فراہم کریں گے روزگار کے مواقع دیں گے تاکہ یہ لوگ معاشرے پر بوجھ نہ بن سکے اس موقع پرخصوصی افرادکے صدر نیک بادشاہ نے ڈپٹی کمشنر اورکزئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ وطن ہم سب کا ہے اس میں خصوصی افراد کا اہم حصہ ہے ہمارے دلوں میں بھی اپنے وطن کی اتنی محبت ہے جتنا عام لوگوں کے دلوں میں ہوتا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کو نوکری دی جائے اور ان کو مکمل سپورٹ دیا جائے تاکہ یہ معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کرے تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر سلمان اے ڈی سی نعمت اللہ کنڈی پی ڈی ایم اے افیسر شاہ دراز وزیر سوشل ویلفیئر افیسر مبشر نے خصوصی افراد میں ویل چیئرز کرچز اور دیگر سامان تقسیم کیا۔