یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں رمضان بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں 100 سے زیادہ طلبہ و طالبات نے عطیات خون دیئے ۔ ریجنل بلڈ سنٹر پشاور کی جانب سے یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سو 100 سے زیادہ رضاکار طلبہ و طالبات نے تھیلیسیمیا میجر بچوں اور دیگر امراض خون میں مبتلا غریب مریضوں کی زندگی بچانے کیلئے خون کی عطیات جمع کیے۔ کیمپ میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر صمد بصیر ، ڈاکٹر عماد اللہ، چیف پراکٹر اینڈ ڈاکٹر خان شہزاد ایڈوائزر لٹس ہلپ ویلفیئر سوسائٹی یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور نے بھی شرکت کی ۔جب کہ ریجنل بلڈ سنٹر پشاور کے نمائندے ڈی ایم حسن گل ،عبد الرحمن ،امین جان،فواد اور ڈاکٹر اعجاز نے طلبہ و طالبات کے ادارے کی خدمات رمضان میں خاص کر تھیلیسیمیا بچوں اور اس کے خاندان کے تکالیف کے بارے میں آگاہی دی۔عطیات ت خون کی اہمیت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ زیادہ تر غریب گھرانوں کے بچے ہی تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہے۔جن کی مدد کرنا طلبہ سمیت معاشرے کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی زمہ داری ہے۔۔انہوں نے بتایا کہ ریجنل بلڈ سنٹر جیسے اداروں کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ آخر میں منیجر ریجنل بلڈ سنٹر کی طرف سے ڈائریکٹر اور طلبہ میں شیلڈ اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیے ۔