Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, September 10, 2024

سات سمندرپار بھارتی دہشت گردی

وصال محمدخان
ہمارے پڑوس میں واقع ملک جوخودکودنیاکی سب سے بڑی جمہوریت کہلوانے کاڈھونگ رچارہاہے یہ نوٹنکی اس وقت بے نقاب ہوجاتی ہے جب اس ملک کے اندراقلیتوں پرمظالم ڈھانے کی خبریں باہرآتی ہیں،گائے کے ذبیح پرچلتے پھرتے انسانوں کوزندہ جلادیاجاتاہے، مسلمانوں کی بستیاں اجاڑدی جاتی ہیں،انکی مساجدپرقبضہ کرکے مندریں تعمیرکی جاتی ہیں،عیسائیوں کے گرجاگھروں کومسمارکیاجاتاہے، سکھوں پراپنے ملک کی زمین تنگ کردی گئی ہے،وہ بے چارے بیرون ملک فرارہوکرخودکوبچالیتے ہیں مگربھارتی قصائی انکے پیچھے بیرون ملک بھی پہنچ جاتے ہیں اورانہیں گولیاں ماردی جاتی ہیں مگرمجال ہے کہ بھارتی حکمرانوں کوذرابھرپرواہویا گردن کے سرئے میں خم واقع ہو بلکہ وہ کمال ڈھٹائی کامظاہرہ کرتے ہوئے سب سے بڑی جمہوریت کاراگ الاپنے میں شدت پیداکردیتے ہیں اورانہیں ذرابھرندامت چھوکرنہیں گزرتی پاکستان کے اندردہشت گردی اورشدت پسندگروہوں کومددکی فراہمی تواب پرانی بات ہوچکی ہے،افغانستان میں قونصل خانوں کے نام پردہشت گردی کے مراکزاوروہاں سے پاکستان پرحملے بھی قصہ پارینہ بن چکے ہیں کلبھوشن یادیوکوبھی بھلادیاگیاہے جو پاکستانی سرزمین سے اس وقت گرفتارہواجب وہ پاکستان میں دہشت گردی اورتخریب کاری کے مذموم مشن پرموجودتھا ان سب باتوں سے بھارتی قیادت کوشرمندگی کیا ہونی ہے وہ اس پرفخرکرتے ہیں اوربرملااس کااظہارکرتے ہیں بھارتی شرانگیزی کاپہلے توصرف ہمسایہ ممالک نشانہ بنتے رہے ہیں،بنگلہ دیش اسکے شرسے محفوظ نہیں،سری لنکامیں ڈیڑھ عشرے تک تامل ٹائیگرزکے ذریعے خون کی ہولی کھیلتارہا،نیپال اوربھوٹان بھی اسکے شرسے محفوظ نہیں رہے پاکستان پرتواسکی خصوصی نظرکرم ہے اورپاکستان کے ساتھ معاندانہ روئیے سے یہی محسوس ہورہا ہے جیسے ہندوانتہاپسند ماضی کی تمام ہزیمتوں کابدلہ پاکستان سے لیناچاہتے ہیں وہ اسے بلاسبب دنیامیں سب سے بڑادشمن سمجھتے ہیں اور اسکے خلاف آئے روزنت نئے شوشے چھوڑتارہتاہے حالانکہ وہ اپنی ہمہ اقسام کی شرانگیزیوں اوراربوں ڈالرزخرچ کرنے کے باوجود پاکستان کابال بیکانہ کر سکاکیونکہ پاکستانی قوم اوراسکی فوج بھارتی شرانگیزیوں کے خلاف چٹان بن کرکھڑے ہیں بھارت اس محاذپردرجنو ں بار ہزیمتیں اٹھاچکاہے جس پرنادم ہونے کی بجائے شرانگیزیوں کے سلسلے کوتوسیع دیکر سات سمندرپارپہنچادیاکینیڈامیں سکھ راہنماہردیپ سنگھ کاقتل اسی سلسلے کی کڑی ہے یہی قتل اب کینیڈااوربھارت کے درمیان کشیدگی کاباعث بناہواہے واقعے پرامریکہ اوربرطانیہ نے بھی کینیڈاکی حمایت کی ہے حالانکہ اس سے قبل بھارتی میڈیادھڑلے سے یہ پروپیگنڈہ کرتارہاکہ امریکہ نے کینیڈاکے دعوے کومستردکردیاہے اورکینیڈین ہردلعزیز وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکے مؤقف کوکمزورقراردیاہے جس پرامریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ صدر جوبائیڈن ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے لوث ہونے کاجائزہ لے رہے ہیں بھارت اورکینیڈاکے درمیان کشیدگی میں یقیناًکینیڈاکا مؤقف مبنی برحق ہے اوردنیاکی امن پسنداقوام بلاشبہ کینیڈاکاساتھ دیں گی کیونکہ دنیاجانتی ہے کہ مسلمہ بین الاقوامی اصولوں کے حوالے سے بھارت کاکردارکیاہے؟بھارت ایک دہشت گردملک ہے یہ داعش کانہ صرف ساتھ دے رہاہے بلکہ بھارت میں تربیت کی سہولت بھی فراہم کررہاہے اندرون ملک تو بھارت کی دہشت گردی پون صدی سے جاری ہے کشمیرمیں وہ ایک لاکھ سے زائدکشمیری مسلمانوں کوشہیدکر واچکاہے اس نے مقبوضہ کشمیرکودنیاکی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیاہے اسکی نولاکھ فوج کشمیرکامحاصرہ کئے ہوئے ہے گزشتہ پچھتربرس سے اس نے مقبوضہ کشمیرپرغیرقانونی،غیراخلاقی اوربلاجوازقبضہ جمارکھاہے وہاں کی آبادی کاتناسب بگاڑنے کیلئے اقدامات میں مصروف ہے اقوام متحدہ میں کئے گئے وعدے سے انحراف کرکے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرچکاہے، یو این قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورز ی کامرتکب ہورہاہے اوراسے پرکاہ برابراہمیت دینے پرتیارنہیں۔بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کودبانے کیلئے اس نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں خالصتان موومنٹ کے مطابق اس نے ڈیڑھ لاکھ سے زائدسکھ قتل کئے ہیں اسکے علاوہ درجن بھرریاستوں میں آزادی کی جوتحریکیں چل رہی ہیں یہ بھارتی مظالم کالازمی نتیجہ ہے ان مظالم سے تنگ آکروہاں کے باشندے بھارت سے آزادی مانگ رہے ہیں مسلمانوں پرتوبھارتی سرزمین تنگ کردی گئی ہے، سکھوں کوتھوک کے حساب سے ماراجارہاہے،عیسائیوں کیلئے دنیاکاخطرنا ک ترین ملک بھارت ہے یہ تودیگرمذاہب کے حوالے سے بھارت کاظالمانہ روئیہ ہے انتہاپسندوں کے ظلم سے انکے ہم مذہب نچلی ذات کے ہندوبھی محفوظ نہیں اندرونی طورپربھارت دنیاکاسب سے بڑاعقوبت خانہ ہے جہاں نہ کسی فردکی زندگی محفوظ ہے اور نہ ہی جان ومال اورعزت آبروکی کوئی ضمانت ہے مگراب بھارت نے اپنی خونریزی کامشغلہ دنیاکے دیگرممالک تک پھیلادیاہے پاکستان میں اس نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پہلے ہی قتل وغارتگری کابازارگرم کررکھاہے اب اس خونریزی کوسات سمندرپارتک توسیع دی گئی ہے خونریزی اورقتل وغارت بھارتی پروڈکٹ بن چکی ہے تمام ممالک دنیامیں اپنی پیداواربھیج اوربیچ رہے ہیں بھارت کی پیداوارچونکہ قتل وغارت اورخونریزی ہے اس لئے اب وہ اسے دنیامیں ایکسپورٹ کررہاہے اقوام متحدہ اوردنیاکے ان خودساختہ تھانیداروں کواب ہوش کے ناخن لینے ہونگے وہ اپنی سرمایہ کاری اورغیرمشروط حمایت کے ذریعے اسے دنیاکاسب سے بڑادہشت گردبناچکے ہیں اب اسکے منہ کوخون لگ چکاہے وہ ڈریکولا کاروپ دھارچکاہے وہ پرامن اورمعصوم انسانوں کونگل رہاہے قتل وغارت اورخون بہانااس کاپسندیدہ مشغلہ ہے اس لئے اس نے کینیڈا جیسے دوردرازاورپرامن ملک کوبھی نہیں بخشاجوغریب ممالک کے تارکین وطن کیلئے کسی جنت سے کم نہیں آج بھارت نے کینیڈاکے امن کونقصان پہنچایاہے کل امریکہ سمیت کسی بھی اتحادی کوتختہء مشق بنایاجاسکتاہے امریکہ یورپ اوردنیاکے دیگرٹھیکیداروں کوخون آلودہواؤں کاادراک کرناہوگااگربھارت کی غیرمشروط حمایت ترک نہ کی گئی اسرائیل کیساتھ اسکے گٹھ جوڑکوتوڑانہیں گیاتوآج کینیڈاکل کوئی اورملک اسکی خونریزی کانشانہ بنے گا۔ہندوانتہاپسندی کولگام ڈالناہوگی ورنہ بھارتی دہشت گردی سات سمندرپارپہنچ چکی ہے اور وہ دیگرممالک میں قتل وغارتگری کابازارگرم کرچکاہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket