دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کا عزم: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پیغام

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح اور مضبوط الفاظ میں پاکستان کے دشمنوں کو پیغام دیا ہے کہ دہشتگردی کی اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، یہ بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاک فوج امن و سلامتی کے دشمنوں کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کے استحکام کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا، دشمن عناصر جو نفرت اور فساد کا بیج بونے کی کوشش کر رہے ہیں ان کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، اور یہاں کے عوام نے ہمیشہ اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں دنیا کے لیے ایک مثال ہیں، جنرل سید عاصم منیر نے یقین دلایا ہے کہ امن خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، یہ پیغام دہشتگردوں اور ان کے حمایتیوں کے لیے واضح ہے کہ ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے، پاک فوج اور عوام مل کر ہر سازش کا جواب دیں گے چاہے وہ اندرونی ہو یا بیرونی، دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا پاک فوج کا مشن ہے اور اس کے لیے قربانیوں کی ایک طویل داستان رقم کی جا چکی ہے، اس جنگ میں ہزاروں سپاہیوں اور شہریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کا ہر شہری اس مشن کا حصہ ہے، اور ہم سب مل کر اس جنگ کو کامیابی کے ساتھ انجام تک پہنچائیں گے، پاک فوج صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ یہ قوم کی ڈھال اور محافظ ہے، جنرل سید عاصم منیر جیسے قائدین کی قیادت میں پاکستان مزید مضبوط ہوگا اور دہشتگردی کا خاتمہ یقینی ہوگا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket