Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, June 1, 2025

پاکستان بزنس کمیونٹی کے لیڈرز کی کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل عمر بخاری سے ملاقات

پاکستان بزنس کمیونٹی کے لیڈرز کی کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل عمر بخاری سے ملاقات – قبائلی اضلاع کی نمائندگی حاجی لعلی شاہ نے کی۔

پشاور: یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) کے چیف پیٹرن ایس ایم تنویر کی قیادت میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کور کمانڈر پشاور لفٹینٹ جنرل عمر بخاری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایف پی سی سی ائ کے صدر عاطف اکرام شیخ،یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختواری،سابقہ صدر ایف پی سی سی ائ غضنفر بلور،خیبر چیمبر کے گروپ لیڈر جواد حسین کاظمی باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی لعلی شاہ نے قبائلی اضلاع کی نمائندگی کرتے ہوئے باجوڑ کے تاجروں اور عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی۔

باجوڑ چیمبر کے صدر حاجی لعلی شاہ نے باجوڑ کے لئے اہم مطالبات اور مسائل پیش کی۔ امن و امان کی صورتحال،نوا پاس بارڈر کی بحالی،صنعتی زون کا قیام، باجوڑ ایکسپو کا انعقاد،سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری،تعلیمی سہولیات میں اضافہ: اعلیٰ ثانوی اسکولز کے قیام اور ناوگئی میں گرلز ڈگری کالج کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔نوجوانوں کے لیے ہنر مند تربیتی پروگرام: ڈیجیٹل مارکیٹنگ، آئی ٹی، مائننگ اور دیگر جدید مہارتوں کے حوالے سے تربیتی پروگرام متعارف کرائے جائیں.طبی سہولیات میں بہتری،سیاحت کا فروغ،زرعی ترقی کے اقدامات کے حوالے سے بات کی۔

ملاقات کے دوران کور کمانڈر پشاور نے مطالبات کو غور سے سنا اور اس بات کا یقین دلایا کہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے گا۔ حاجی لعلی شاہ نے کور کمانڈر پشاور کو قبائلی روائتی لونگی پہنائے کور کمانڈر کے جانب سے بھی تحفے پیش کئے گئے۔ جس پر وفد نے شکریہ ادا کیا۔ کور کمانڈر پشاور نے پاکستان بزنس کیمونٹی کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان بزنس کمیونٹی کے لیڈرز کی کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل عمر بخاری سے ملاقات

Shopping Basket