پاکستان نے کروز میزائل بابر جی ایل سی ایم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ جس کے بعد اب پاکستان زمین، فضا اور سمندر سے ایٹمی ہتھیار داغنے کی صلاحیت حاصل کرنے والے چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ یہ تکنیک سیکنڈ اسٹرائیک کیپبیلٹی کہلاتی ہے مطلب دشمن کا پہلا وار ہونے کے بعد بھی بھرپور جوابی وار دینا ممکن ہوا۔ بابر میزائل اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ جس کو ریڈار پر تلاش کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ یہ کم بلندی پر اڑتے ہوئے اپنا راستہ بدل سکتا ہے اور ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے کسی بھی اینٹی میزائل سسٹم کے لئے اسے مار گرانا نہ ہونے کے برابر ہے۔
