Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, August 30, 2025

یومِ آزادی پاکستان کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی جانب سے شاندار تقریب منعقد ہوئی

تقریب میں کینٹ پبلک اسکول کے اساتذہ، طلباء و طالبات، والدین اور مقامی شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ بچوں نے قومی نغمے، تقاریر اور ملی شاعری کے ذریعے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا، جس سے ماحول میں جذبہ حب الوطنی کی خوشبو پھیل گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کینٹ ایگزیکٹو آفیسر عمر معصوم وزیر نے کہا کہ یومِ آزادی صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک عہد ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور وطن کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ وائس پریزیڈنٹ فواد علی نے “مارکۂ حق” کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی یہ روشنی ہمیں باہمی اتحاد، رواداری اور خدمتِ خلق کی راہ دکھاتی ہے۔ بورڈ ممبران قاضی احتشام اور بیدار بخت نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نوجوان نسل کو پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا۔ تقریب میں قومی پرچموں، سبز و سفید رنگوں سے سجے ہال، اور بچوں کی آوازوں میں گونجتے ملی نغمے نے حاضرین کو جذباتی کر دیا۔ ہر چہرہ وطن سے محبت کی تصویر بنا ہوا تھا، اور ہر دل میں ایک ہی نعرہ تھا ۔ “پاکستان زندہ باد”کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی یہ تقریب نہ صرف ایک یادگار لمحہ تھی بلکہ ایک پیغام بھی کہ ہم سب مل کر اس وطن کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے

یومِ آزادی پاکستان کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی جانب سے شاندار تقریب منعقد ہوئی

Shopping Basket