وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔وزیراعظم شہباز شریف کا قصر یمامہ پہنچنے پر محمد بن سلمان اور وفد نے پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے تجارتی، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینےکے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے برادرانہ تعلقات کی دیرپا مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کا غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دونوں ممالک اورعوام کے درمیان گہری شراکت داری اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں۔ وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹوکی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔


