Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, June 2, 2025

پاکستان کا اُبھرتا ہوا اسکواش اسٹار انڈر19ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کے لئے منتخب

ایبٹ آباد کے لئے ایک اور اعزاز ایبٹ آباد سے تعلق رکھنےوالےمحمد شاملان گل — پاکستان کا اُبھرتا ہوا اسکواش اسٹار نے ورلڈ جونیئر انڈر19ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کے لئے منتخب ہوگئے۔ پاکستان کے نوجوان اور باصلاحیت اسکواش کھلاڑی محمد شاملان گل نے اپنی مسلسل محنت، مہارت اور غیر معمولی کارکردگی کے ذریعے ملک بھر میں اپنی پہچان بنا لی ہے۔ حال ہی میں ہونے والے قومی ٹرائلز میں اُنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم میں شمولیت حاصل کی۔ یہ عالمی مقابلہ مصر میں منعقد ہو رہا ہے جہاں شاملان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل، شاملان گل نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی، جہاں انہوں نے انڈر-19 کیٹیگری میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی — جو کہ ایک بین الاقوامی سطح پر قابلِ فخر کامیابی ہے۔ قومی سطح پر بھی ان کی کامیابیوں کا سفر جاری رہا۔ انہوں نے انڈر-22 کیٹیگری میں ہونے والے انٹر پرووِنشل گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جب کہ قائداعظم گیمز میں سلور میڈل جیت کر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔

Pakistan's rising squash star selected for U-19 World Squash Championship

پاکستان کا اُبھرتا ہوا اسکواش اسٹار انڈر19ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کے لئے منتخب

Shopping Basket