پی سی بی انٹرڈسٹرکٹ پشاورریجن انٹرکالجزکرکٹ ٹورنامنٹ ضلع نوشہرہ کی تحصیل کرکٹ گروانڈ پرآغاز ہوگیا. ریجنل سپورٹس آفیسر کے زیرنگرانی ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں گورنمنٹ کالج نوشہرہ نے آئی سی ایم ایس چارسدہ کو5وکٹوں سے مات دیدی آئی سی ایم ایس چارسدہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورذ میں 177رنز کاہد ف مخالف ٹیم کودیاچارسدہ کی جانب سے آفاق نے 33رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نوشرہ کی جانب سے عباس نے بارہ رنز دیکر دوکھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں گورنمنٹ کالج نوشہر ہ کے ابتدائی بلے بازوں نے شاندار کھیل پیش کیااورمطلوبہ ہدف 19وین اوورز میںحاصل کرلیافاضل 67اورباسط 45رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔اس موقع پرریجنل سپورٹس آفیسر پشاور کاشف فرحان نے فاتح ٹیم کومبارکباددی اورکہاکہ اس قسم کے مقابلوں کے دوررس نتائج نکلیں گیااورہم پشاورریجن کی ایک بہترین ٹورنامنٹ صوبائی سطح کے مقابلوں کے لیے تیارکریں گے انہوں نے ضلعی سپورٹس آفیسر ذکاءاللہ نے عمدہ ٹورنامنٹ کے انعقاد پران کی کاوشوں کوسہراہا۔
