Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, August 6, 2025

گزشتہ 5 روز کے دوران جاری بارشوں کے باعث نقصانات کی رپورٹ جاری، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ 5 روز کے دوران وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ -صوبہ خیبرپختونخوا میں 26 فروری سے اب تک بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جان بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔  رپورٹ کے مطابق جانبحق افراد میں 3 مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 بچے اور 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 14 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 10 جزوی اور 3 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ بارشوں کے باعث حادثات صوبہ کے اضلاع ہری پور، بٹگرام، باجوڑ ،اپر و لوئر کوہستان، دیر، ہنگو، خیبر اور تور غر میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو بارش اور برفباری کے باعث بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی۔ پی ڈی ایم اے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے

گزشتہ 5 روز کے دوران جاری بارشوں کے باعث نقصانات کی رپورٹ جاری، پی ڈی ایم اے

Shopping Basket