پشاور: افراد باہم معذوری کے عالمی دن کی مناسبت سےایک روزہ تقریب

پشاور میں انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے زیر اہتمام افراد باہم معذوری کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک روزہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا عنوان خصوصی افراد میں موجود قیادت کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ پائیدار اور جامع مستقبل کے لیے منصوبہ بندی رکھا گیا ۔تقریب میں باہم معذور افراد کی جانب سے مختلف سٹالز لگائے گئے جس میں اپنے کام کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس پاکستان کے سربراہ نیکولس لمبرٹ نے کہا کہ آئی سی آر سی گزشتہ پانچ دہائیوں سےباہم معذور افراد کی جسمانی بحالی کے ساتھ ساتھ اپنے شراکت داروں کی مدد سے مختلف شعبہ جات میں تعاون فراہم کررہی ہے۔ جس میں مواقع فراہم کرکے انہیں معاشی طور پر مستحقم کرنا، ٹیکنکل ایجوکیشن فراہم کرنا سمیت دیگر عوامل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2012 سے اب تک ہرسال انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس باہم افراد معذوری کے عالمی دن پر تقریبات کا اہتمام کرتی ہے تاکہ معاشرے معذورافراد کی سماجی شمولیت اور انہیں درپیش چیلنجز کو اجاگر کرکے حل ڈھونڈنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف سال 2024 میں ہم نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ ملکر 7 ہزار معذور افراد کی جسمانی بحالئ میں مدد فراہم کئ ہے۔ دوسری جانب  تقریب میں مہمانان خصوصی صدر خیبرپختونخوا چیمبر آف کامراس فضل مقیم خان، چئیرمین پاکستان ہلال احمر قبائلی اضلاع ایڈووکیٹ عمران وزیر، مینجنگ بورڈ ممبر پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا ایڈووکیٹ لاجبر خان اور وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر علی محمد خان یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر کہیں نہ کہیں اپنے اداروں کے زریعے افراد باہم معذوری کے بہتر مستقبل کے لیے کوشاں ہیں۔ تاہم یہ اقدامات مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جس  معذور افراد کے کوٹہ میں اضافہ، سود سے پاک بینک قرض، اور انہیں قومی اور بین الاقوامی مارکیٹوں سے جوڑنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر کام شروع کرنا چاہیے۔ معذور افراد معاشرے کے مساوی رکن ہیں اور ہر ایک کی طرح مکمل زندگی گزارنے کے یکساں مواقع کے مستحق ہیں۔تقریب کے شرکاء نے  معاشرے کے ہر پہلو میں معذور افراد کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت کا اعادہ کرتا ہے۔ ایونٹ کے اختتام پر اس ایک روزہ سپورٹس فیسٹیول کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket