پشاور: یوم تکبیر 28 مئی کے حوالے سے ریلی

ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی یوم تکبیر 28 مئی کو ملی جوش و جذبے سے منانے اور پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کی یاد میں ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن حلقہ پی کے 82 کے ایم پی اے ملک طارق اعوان کررہے تھے۔ ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔ریلی میں مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی ملک طارق اعوان کا کہنا تھا کہ 28 مئی کو پاکستان ایٹمی طاقت بنا، جو لوگ پاکستان کو کچھ نہیں سمجھ رہے تھے 28 مئی کو انکو انکا جواب مل گیاتھا، ملک طارق نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی کو ہمارے ہر دلعزیز قائد میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دنیا کی چھٹی اور اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنایا، ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ 28 مئی کو 14 اگست کی طرح جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket