صوبائی حکومت کی ہدایات کے تحت پشاور میں موسم بہار شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی سربراہی میں انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں 1400 سے زائد پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حسینہ خان، محکمہ جنگلات کے افسران، اکنامک زون حکام، اساتذہ، طلبہ، تاجر، عوامی نمائندگان اور مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پشاور کو سرسبز بنانے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔
ڈپٹی کمشنر پشاورکا کہناتھا کہ موسم بہار شجرکاری مہم کے دوران پشاور بھر میں آٹھ لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہر کو مزید خوبصورت بنانے میں مدد ملے۔ درخت نہ صرف آلودگی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ آکسیجن فراہم کرنے اور درجہ حرارت متوازن رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ طلبہ اور نوجوانوں کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے۔ “ہم سب کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ نہ صرف زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے بلکہ ان کی حفاظت بھی یقینی بنائیں گے تاکہ پشاور ایک سرسبز اور خوبصورت شہر بن سکے۔” مقامی افراد کو بھی گھروں، دفاتر اور گلی محلوں میں درخت لگانے کی روایت کو فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ عوامی شمولیت کے بغیر کسی بھی ماحولیاتی مہم کی کامیابی ممکن نہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے محکمہ جنگلات، ریونیو اہلکاروں، اساتذہ اور طلبہ کے جوش و خروش کو سراہا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ پشاور شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔