Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, December 13, 2025

پشاور: دو روزہ پیرا ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ اختتام پذیر

پشاور میں منعقد ہونے والے 35ویں نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ صوبے کا 494 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل دستہ نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے آج کراچی روانہ ہوگا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبرپختونخوا کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے 14 روزہ تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں کھلاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈیلی الاو ¿نس، قیام و طعام، جدید تربیتی سہولیات اور بہترین اسپورٹس ماحول فراہم کیا گیا۔ تربیتی کیمپ میں مختلف گیمز کے کھلاڑیوں نے بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ تیاری کی۔خیبرپختونخوا کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں 32 مختلف کھیلوں میں صوبے کی نمائندگی کریں گے۔ چیف ڈی مشن اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر نے تربیتی کیمپ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل گیمز ملک کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ ہے، اور ہمیں فخر ہے کہ خیبرپختونخوا کا دستہ بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ڈائریکٹوریٹ اسپورٹس نے کھلاڑیوں کیلئے بہترین سہولیات فراہم کیں۔ ہمیں پوری امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی محنت، نظم و ضبط اور جذبے کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائیں گے اور صوبے کیلئے زیادہ سے زیادہ میڈل جیت کر واپس آئیں گے۔تاشفین حیدر نے کوچز اور آفیشلز کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پشاور: دو روزہ پیرا ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ اختتام پذیر

Shopping Basket