وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں انڈر 21 گیمز کا با ضابطہ آغاز کر دیا۔ گیمز میں صوبے کے سات ریجنز سے 5000 میل و فیمیل کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ 38 گیمز میں مرد جبکہ 18 گیمز میں خواتین کھلاڑی مد مقابل ہونگے۔ کھلاڑیوں میں جو جذبہ دکھائی دے رہا ہے اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ مقابلہ دلچسپ ہوگا۔ پشاور: ہم نے مزید کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے ہیں اور بندوق کی بجائے کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم تیار ہے ، اس بار پی ایس ایل میچز کو پشاور ہوسٹ کرے گا۔ تمام ٹیموں نے بھرپور مقابلہ کرنا ہے، خیبرپختونخوا کی تمام ٹیموں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہم نے زیادہ سے زیادہ مثبت سرگرمیوں کا انعقاد اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہے۔ ہم نے بہترین ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے اور کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں میں بھی ملک و صوبے کا نام روشن کرنا ہے۔ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے، اختتامی تقریب میں ضرور شرکت کرونگا۔


