Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, April 24, 2025

چترال کے راستے بلوچستان کو تاجکستان سے پانی لانے کا منصوبہ تیار

سابق صدر آصف علی زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ تاجکستان سے بلوچستان کے لیے چترال کے راستے پانی لانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی فزیبیلٹی رپورٹ پر متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاری کی ہے، جبکہ یہ رپورٹ چین کو بھی فراہم کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ “مجھے امید ہے کہ چین بھی اس رپورٹ کا جائزہ لے گا۔” انہوں نے کہا کہ حالات اتنے مشکل نہیں جتنے سمجھے جا رہے ہیں، اور ہمیں چترال کے راستے بلوچستان تک پانی لانا ہے۔

کانفرنس کا موضوع “علاقائی روابط اور پاکستان کے ابھرتے ہوئے مواقع” تھا، جس میں مختلف ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ منصوبہ پاکستان میں پانی کے بحران کو حل کرنے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو بلوچستان کے پانی کی کمی کے مسائل میں خاطر خواہ کمی آسکتی ہے۔

چترال کے راستے بلوچستان کو تاجکستان سے پانی لانے کا منصوبہ تیار

Shopping Basket