Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, November 13, 2025

چترال سکاؤٹس کے زیر اہتمام پولو ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

144 ونگ چترال سکاوٹس کے زیرِ اہتمام جنالی میں یوتھ پولو، فٹ بال چیمپئن شپ اور رسہ کشی مقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔  فٹ بال ٹورنامنٹ میں علاقے کی 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ 144 ونگ چترال سکاوٹس فٹ بال ٹیم (A) اور بروغل فٹ بال ٹیم کے درمیان کھیلا گیا، جس میں 144 ونگ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروغل ٹیم کو شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ پولو ٹورنامنٹ میں بروغل کی دو ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میں چلمر آباد پولو ٹیم نے چکار پولو ٹیم کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح رسہ کشی کے مقابلے میں بروغل A ٹیم نے بروغل B ٹیم کو شکست دےدی.

چترال سکاؤٹس کے زیر اہتمام پولو ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

Shopping Basket