بارش کے باعث پیسکو کے 41 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔ پشاور میں 3، بنوں میں 21،خیبر میں 12 اور ڈیرہ اسماعیل خان سرکل میں 5 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ پیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر اختر حمید خان کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ متعدد علاقوں کو متبادل روٹ سے بجلی فراہم کر دی گئی ہے. بارش کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا جائیگا. پیسکو ریجن کے بقیہ فیڈرز پر معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے. صارفین سے التماس ہے کہ بارش کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پیسکو ہیلپ لائن118پر مفت کال کریں۔ خراب موسم کے پیش نظر عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔
