Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, June 24, 2025

وزیر اعظم شہباز شریف نے  پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ 

 وزیراعظم شہباز شریف  نے  آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نےپسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر  نائب وزیراعظم  و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور  آرمی چیف جنرل منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ اس کے علاوہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاتارڑ، کورکمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت  بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر جوانوں سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  بہادر مسلح افواج نے مثالی انداز میں مادر وطن کا دفاع کیا، مسلح افواج نے دشمن کی بزدلانہ جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، تاریخ گواہ  رہےگی کہ کیسے چندگھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی بلاجواز جارحیت کو خاک میں ملایا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے محافظوں نے بے مثال درستگی اور عزم سے بھارتی جارحیت کو خاک میں ملایا، پاکستان کو اپنے بہادر سپوتوں پر بے حد فخر ہے، یہ قوم کے تاج ہیں، ہمارے شہداء ہمیشہ ہمارا فخر رہے ہیں، قوم ان کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ 

Shopping Basket