Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, July 9, 2025

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ عاشور کے موقع پر پیغام

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واقعۂ کربلا ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ حق کا راستہ کٹھن ضرور ہوتا ہے، مگر یہی راستہ دائمی فلاح، انصاف اور سچائی کی طرف لے جاتا ہے۔ اگر ہم کربلا کے پیغام کو اپنائیں تو پاکستان کو ایک فلاحی، باوقار اور خوددار ریاست میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یوم عاشور صبر، قربانی، استقامت اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کی عظیم علامت ہے۔ امام حسینؓ اور ان کے وفادار ساتھیوں نے میدانِ کربلا میں جس جرات اور استقلال سے باطل کے خلاف آواز بلند کی، وہ رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ امام عالی مقامؓ کا پیغام کسی ایک زمانے تک محدود نہیں، بلکہ یہ ہر دور، ہر قوم اور ہر انسان کے لیے ہے۔ اُنہوں نے حق اور سچ کے لیے اپنی جان، اپنے اہلِ خانہ اور وفاداروں کی قربانی دے کر ثابت کیا کہ دین اور اصولوں کے لیے جان دینا ہی اصل کامیابی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں بطور قوم اپنی اجتماعی زندگی میں دیانت، برداشت، قربانی، صبر اور اصول پسندی کو اپنانا ہوگا تاکہ ہم ایک مضبوط، پُرامن اور خوشحال پاکستان کی طرف بڑھ سکیں۔….!

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ عاشور کے موقع پر پیغام

Shopping Basket