وزیراعظم میاں شہباز شریف کا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ جہاں انہيں سيلاب سے متاثرہ علاقوں، نقصانات اور متاثرین کی بحالی کے لئے کيے جانے والے اقدامات پر بريفنگ دی گئی۔۔
وزیراعظم کو بريفنگ سےآگاہ کيا گيا کہ سيلاب زدگان کی امداد اور بحالی کيلئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہيں، متاثرين ميں 70 ہزار مچھر دانياں تقسيم کی جا چکی ہيں، وبائی امراض کو روکنے کیلئے اسپرے کيا گيا ہے۔ سيلاب سے متاثرہ 5 اضلاع ميں امدادی کاروائيوں کیلئے مشينری کام کر رہی ہے، ماڈل سکول بھی جلد تعيمر کر ديا جائے گا۔