شمالی وزیرستان میں خوشحال خیبر پختونخواہ پروگرام زورو سے جاری،میرانشاہ ،میر علی اور رزمک سمیت تینوں سب ڈویژنوں کے بازاروں اور عوامی مقامات میں نا جائیز تجاوزات کیخلاف آپریشن ،صفائی مہم ،اشیاء خوردونوش کے معیار اور نرخوں کی چیکنگ جاری ھے ،عوامی حلقوں میں پروگرام کی زبردست پذیرائی،اعلی حکام سے پروگرام جاری رکھنے کا مطالبہ۔
خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح شمالی وزیرستان میں بھی خوشحال پختونخواہ پروگرام ڈپٹی کمشنر منظور آفریدی کی نگرانی میں زوروں سے جاری ھے ،روزانہ کے بنیادوں پر ڈپٹی کمشنر خود نگرانی کرکے نہ صرف ھیڈ کوارٹر میرانشاہ بلکہ باقی دو سب ڈویژنز میر علی اور رزمک کے تمام تحصیلوں کے بازاروں اور دور افتادہ علاقوں تک خوشحال پختوانخواہ پروگرام کا دائیرہ بڑھادیاگیا ھے ،جس کی افادیت کے اثرات عام شھری بھی محسوس کرنے لگے،قبائیلی عمائدین اور تاجر برادری رہنماؤں نے خوشحال پختونخواہ پروگرام کو حکومت کی طرف سے ایک اچھا اقدام قرار دیتے ھوئے کہا کہ ایک طویل عرصہ کے بعد نا جائیز تجاوزات کیخلاف آپریشن ،بیشتر علاقوں و بازاروں میں صفائی مہم،انتظامیہ کی طرف سے متعین کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ معیار کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ھے ،متعلقہ سرکاری محکمے و افسران پابندی کیساتھ بازاروں اور دیگر عوامی مقامات کے دورے کرکے خلاف ورزی کرنیوالوں کو نہ صرف قانون کے مطابق سزائیں دے رہے ھیں بلکہ کاروبار کو بھی سیل کیا جاتا ھے جس کی وجہ سے مہنگائی،ناقص اشیاء کی فروخت اور ملاوٹ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ھے،میرانشاہ کی تمام بڑی مارکیٹوں سمیت ،میر علی،رزمک اور دور افتادہ علاقوں سپین وام،شیواہ،غلام خان ،دوسلی ،گڑیوم،دتہ خیل ،دیگان اور محمد خیل تک کے بازاروں میں متعلقہ افسران کے دورے ،نا جائیز تجاوزات کیخلاف آپریشن اور چیکنگ جاری ھے۔واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد پہلی بار حکومت کی طرف سے اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام ھے جس میں پوری سرکاری مشینری زیر استعمال اور مصروف عمل ھے جسکا عوام کو واضح فائدہ پہنچ رہا ھے اور یہی وجہ ھے کہ سوشل میڈیا ودیگر پلیٹ فارمز پر عوامی حلقوں کی طرف سے خوشحال پختونخواہ پروگرام کو زبردست پزیرائی ملی ھے اور ڈپٹی کمشنر منظور آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئےمہم کووسعت دینے کا مطالبہ کیا ھے ۔