مردان سپورٹس کمپلیکس میں صوبائی سپورٹس ٹورنامنٹ 2024 کا افتتاح ہوگیا

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد محمد اور ڈپٹی ڈی ای او امتیاز احمد صوبائی جنرل سیکریٹری سپورٹس جناب محمد طارق صاحب، ڈپٹی جنرل سیکریٹری جناب محمد جنید صاحب نے تمام معزز مہمانوں کو ویلکم کیا۔ تقریب میں جناب زرشاد خان چیئرمین ڈیڈک، محترم ڈپٹی کمشنر مردان جناب ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، جناب صوبائی رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہد آفریدی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن جناب محمد اقبال، ڈائریکٹر سپورٹس ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا جناب افتخار احمد شموزئی، مردان ڈی ای او (زنانہ) ثمینہ غنی اور SOA کے تمام اضلاع کی پرنسپلز، ہیڈ ٹیچرز، صوبہ بھر کے IPES, SPETS اور دیگر اساتذہ کرام نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کی میزبانی جناب محمد ساجد خان ADEO سپورٹس اور جناب انور عادل صاحب نے کی۔ افتتاحی تقریب کے بعد باقاعدہ میچز بھی کھیلے گئے، جن میں خیبرپختونخوا کے آٹھ ڈویژنوں کے ونرز ٹیمز نے حصہ لیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket