Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, March 2, 2026

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے اوٹس گبسن ہیڈ کوچ مقرر

 پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے لیے سابق عالمی شہرت یافتہ کوچ اوٹس گبسن کو بطور ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اوٹس گبسن اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی قومی ٹیموں کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ وہ یارکشائر کاؤنٹی، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)، دی ہنڈرڈ اور دیگر معروف عالمی لیگز میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ اوٹس گبسن کا وسیع تجربہ ٹیم کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا اور ان کی قیادت میں ٹیم سیزن 11 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ پشاور زلمی ہمیشہ بہترین ٹیلنٹ کو فروغ دینے پر یقین رکھتی ہے اور اوٹس گبسن کی تقرری اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پشاور زلمی انتظامیہ کے مطابق نئے ہیڈ کوچ کی آمد سے ٹیم کی تیاریوں اور کارکردگی میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے، جبکہ شائقین کرکٹ کو ایک مضبوط اور متوازن ٹیم دیکھنے کو ملے گی۔

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے اوٹس گبسن ہیڈ کوچ مقرر

Shopping Basket