Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, March 27, 2026

پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز آمنے سامنے

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جس کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مدمقابل ہوں گی۔

شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 2026 کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں لاہور قلندرز اپنی ٹائٹل دفاعی مہم کا آغاز کرے گی جبکہ نئی ٹیم حیدرآباد کنگز پہلی مرتبہ لیگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔

کرکٹ کے شائقین اپنے پسندیدہ ایونٹ کے آغاز پر خاصے پرجوش ہیں، تاہم اس بار میچز اسٹیڈیم میں شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔ مداح مقابلے صرف ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔

حکام کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ توانائی بحران سے بچنے کے لیے حکومتی فیصلے کے تحت اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے باوجود کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ لیگ کے سنسنی خیز مقابلے انہیں بھرپور تفریح فراہم کریں گے۔

پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز آمنے سامنے

Shopping Basket