Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, June 24, 2025

پنجاب: موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں موجودہ گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، تمام سرکاری اور نجی سکول 28 مئی سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کے باعث بند رہیں گے۔ گرمی کی شدت کے باعث سرکاری سکولوں میں دوسری شفٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز کل (یعنی اعلان کے اگلے روز) سے ہو جائے گا۔

علاوہ ازیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے بھی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ ادارے بھی 28 مئی سے 14 اگست تک بند رہیں گے، اور تعلیمی سرگرمیاں 15 اگست کو دوبارہ شروع ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں میں 4 سالہ بی ایس پروگرامز کی کلاسز اپنے موجودہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔ مزید برآں، تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹیوں کے تحت ہونے والے امتحانات بھی اپنے پہلے سے اعلان کردہ ٹائم ٹیبل کے مطابق منعقد ہوں گے۔

پنجاب: موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

Shopping Basket