Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, January 23, 2026

خیبرپختونخوا میں 16 تا 23 جنوری بارش اور برفباری کا امکان

پشاور: 16 جنوری سے 23 جنوری کے دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کے مطابق خراب موسم کے باعث بالائی علاقوں میں سفر کرنے والے سیاحوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

انتظامیہ نے سیاحوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں سیاح خیبرپختونخوا کی سیاحتی ہیلپ لائن 1422 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 16 تا 23 جنوری بارش اور برفباری کا امکان

Shopping Basket