Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, June 2, 2025

خیبرپختونخوا: بارشوں سے 8 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر میں حالیہ بارشوں، ژالہ باری، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث پیش آنے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کیمطا بق اب تک 8 افراد جاں بحق 5 مرد، 2 خواتین، 1 بچہ،21 زخمی 10 مرد، 5 خواتین، 6 بچے ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 25 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں ایک مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ متاثرہ اضلاع میں مردان، صوابی، پشاور، شانگلہ، سوات، تورغر، مہمند، مانسہرہ اور ہری پور شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو فوری امداد کی فراہمی اور بارشوں کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

خیبرپختونخوا: بارشوں سے 8 افراد جاں بحق

Shopping Basket