Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, February 5, 2026

کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے شمالی وزیرستان میں ریلی منعقد

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر رزمک میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں کمانڈنٹ طیب، ونگ کمانڈنٹ طاہر، ڈی ایس پی سرکل رزمک جہانزیب خان، ایس ایچ او ریحان اللہ، تحصیلدار سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران، طلباء، مقامی مشران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ریلی کے دوران امن، یکجہتی اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عزم کو بھی دہرایا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے تاکہ پروگرام پرامن ماحول میں منعقد ہو سکے۔ مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر کرے۔

کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے شمالی وزیرستان میں ریلی منعقد

Shopping Basket