Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, April 4, 2025

عیدالفطر پر خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر بڑی تعداد میں سیاح اُمڈ آئے

عیدالفطر پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد
پشاور: عیدالفطر کے موقع پر خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آیا۔ ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق گزشتہ تین روز میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 6 ہزار 215 سے زائد سیاح مختلف سیاحتی مقامات پر ریکارڈ کیے گئے۔

سوات سیاحوں کی پہلی ترجیح
ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ سیاح وادی سوات میں دیکھے گئے، جہاں 2 لاکھ 11 ہزار 9 افراد نے مختلف وادیوں کی سیر کی۔

وادی ناران: 42 ہزار 111 سیاح

گلیات: 28 ہزار سیاح

وادی کمراٹ: 16 ہزار 400 سیاح

سوات کے مشہور سیاحتی مقامات جیسے مرغزار، ملم جبہ، گبین جبہ، مدین، بحرین، میاندم اور کالام میں بھی بڑی تعداد میں سیاحوں نے عید کی خوشیاں منائیں۔

غیر ملکی سیاحوں کی بھی آمد
ترجمان کے مطابق مختلف سیاحتی مقامات پر 71 غیر ملکی سیاح بھی خیبرپختونخوا کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے پہنچے۔

سیاحوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات
ٹورازم پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہیں تاکہ سیاحوں کی رہنمائی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے تاکہ سیاحوں کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کی جا سکے۔ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد سے سیاحت کے فروغ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket