Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, February 3, 2026

چارسدہ میں “نشے سے انکار، زندگی سے پیار” کرکٹ ٹورنامنٹ

چارسدہ نوجوانوں کو منشیات کے ناسور سے دور رکھنے اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے چارسدہ کے علاقہ مندنی میں “نشے سے انکار، زندگی سے پیار” کے عنوان سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد وقاص خان نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نوجوانوں کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں بھی مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔

ڈی پی او چارسدہ کا کہنا تھا کہ پولیس نوجوانوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنیں۔ تقریب کے دوران منتظمین کی جانب سے ڈی پی او محمد وقاص خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

اختتام پر ڈی پی او چارسدہ نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے اس نوعیت کے پروگرامز آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے۔

چارسدہ میں “نشے سے انکار، زندگی سے پیار” کرکٹ ٹورنامنٹ

Shopping Basket