غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی طورخم بارڈر راستے سے وطن واپسی

حکومت پاکستان کی جانب سے 31 اکتوبر تک تمام غیرقانونی مقیم افراد کو نکلنے کا حکم جاری کیا گیا ہے

خیبرطورخم کے راستے اب تک 70 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغانی اپنے ملک واپس جاچکے ہیں طورخم ذرائع کے مطا بق افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تیزی آرہی ہے۔ لنڈی کوتل میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے لئے عارضی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔طورخم زرائع کا کہنا تھا کہ افغان مہا جرین  کیمپ میں نادرا کے وینز بھی کھڑے کئے گئےہیں ۔ کیمپ میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کرکے انہیں واپس اپنے ملک روانہ کیا جاتا ہے۔غیر قانونی طریقے مقیم افراد کو ملک سے نکلنے کی ڈیڈ لائن کل ختم ہورہی ہے۔ڈیڈ لا ئن کے بعد ملک میں مقیم غیر قا نو نی افراد کیخلا ف کا ر وا ئی کی جا ئے گی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket