جامعہ پشاور اور اطالوی یونیورسٹی آف کیسٹرونومک سائنسز ،پولنزو کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر جامعہ پشاور کی جانب سے دستخط کے بعد معاہدہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ معاہدہ سے دو طرفہ تحقیق میں شعبہ نباتات و روایتی کھانوں میں تحقیقی پیشرفت ممکن ہوسکے گی۔ معاہدہ پر دستخط دونوں جامعات کے سربراہان کی جانب سے ہوئے یونیورسٹی آف پشاور کی جانب سے وی سی جامعہ پشاور پروفیسر محمد نعیم قاضی اور اطالوی یونیورسٹی آف کیسٹرونومک سائنسز ،پولنزو کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نکولا پیرولو اور فوکل پرسن اینڈریو پیئرونی نے دستخط کئے۔
اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ پشاور نے شعبہ باٹنی کے متحرک فیکلٹی ممبر ڈاکٹر فضل ہادی کی بھرپور کاوشوں کو سراہا اور ان کی تعلیمی و تحقیقی خدمات پر مبنی اس کوشش کو نباتات کے شعبے سے جڑے طلباء و طالبات کے لئے ایک سنہری موقع قرار دیا کیونکہ پانچ سالہ معاہدہ سے دو طرفہ روابط، تحقیقی سرگرمیوں اور ایم فل اور پی ایچ ڈی مقالوں میں بین الاقوامی عنصر لانے کی جستجو کو تقویت ملے گی۔
اس موقع پر فوکل پرسن جامعہ پشاور ڈاکٹر فضل ہادی نے معاہدہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معاہدہ سے اطالوی ماہرین نباتات جامعہ پشاور کےساتھ تحقیق کریں گے جس کا موضوع سخن روایتی کھانے ، ان کا طریقہ استعمال اور افادیت ہوگئی جس کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے طبی نباتات سمیت اتھنو باٹنی کے ایشوز پر سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی ۔ جبکہ لوکل مارکیٹ کو عالمی معیارات کے مطابق ویلیو ایڈیشن کو بھی بڑھایا جائے گا۔