ایبٹ آبادضلع میں سکولز ٹورنامنٹ کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے۔ ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر افتخار الغنی ،ڈپٹی ڈی او نصیر احمد ،ضلعی جنرل سیکرٹری سکولز ٹورنامنٹ ضیاء شاہد نے کنج فٹبال گراؤنڈ میں فٹبال کے مقابلوں کا رنگا رنگ افتتاح کیا۔
گزشتہ روز فٹبال کے سنسنی خیز مقابلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین نے حویلیاں سکول کو شکست دی۔ بیڈ منٹن میں ریچھ بہن سکول نے ہائی سکول نمبر چار اور حویلیاں سکول نمبر ون نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے۔ خانسپور میں توحید آباد میں میزبان ٹیم خانسپور نے ایوبیہ کو شکست دی جبکہ والی بال کے مقابلہ میں ریچھ بہن کو ہائی سکول چمہٹی نے شکست سے دوچار کیا۔ تعلیمی حلقوں نے ضلعی سپورٹس جنرل سیکرٹری پرنسپل ضیاء شاہد کو شاندار سپورٹس فیسٹول منعقد کروانے پر خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی۔